بم دھماکے کو2 سال ہوگئےعبداللہ شاہ غازی کے مزار پر آج شمعیں روشن کی جائینگی

شہید زائرین کی یاد میں شہری مزار پر حاضری،جائے حادثہ پر پھول رکھیں گے


Staff Reporter October 07, 2012
شہید زائرین کی یاد میں شہری مزار پر حاضری،جائے حادثہ پر پھول رکھیں گے

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر بم دھماکے کے دو سال مکمل ہونے پر مزار کے احاطے میں اس سانحے میں شہید ہونے والے زائرین کی یاد میں اتوار کو شام 6 بجے کراچی کے شہری سماجی و مذہبی حلقے کثیر تعداد میں مزار پر حاضری دیں گے۔

اور شہدا کی یاد میں جائے حادثہ پر پھول رکھیں گے شمعیں روشن کریں گے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے فاتحہ خوانی کریں گے واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2010ء کو مذہبی انتہا پسندوں نے عین وقت نماز مغرب مزار پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 9 زائرین شہید جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے خودکش حملہ آور منصوبہ بندی کے تحت مزار کے احاطے کے اندر دھماکا کرنا چاہتے تھے مگر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث انھوں نے مزار کے گیٹ پر ہی خود کو اڑا لیا تھا جسکے باعث انکی سازش ناکام ہوگئی دھماکے کے بعد حکومت کی جانب سے شہدا اور زخمیوں کیلیے معاوضے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مگر دو سال گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جبکہ متعدد زخمیوں نے اپنے ذاتی خرچ پر علاج کرایا دھماکا کرنیوالے سید عبداللہ شاہ غازی کے عقیدت مندوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ مزار کا رخ نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |