باراک اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا

ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں بطور امریکی سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


ویب ڈیسک March 11, 2015
ڈیوڈ ہیل اردن اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی نمائندے بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں رچرڈ اولسن کی جگہ نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساںں ادارے کے مطابق باراک اومابا نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا ہے تاہم ڈیوڈ ہیل کی تعیناتی امریکی سینیٹ کی منظوری سےمشروط ہوگی۔ اگر امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی تعیناتی منظور کرلی تو پھر وہ پاکستان میں رچرڈ اولسن کی جگہ نئے امریکی سفیر کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں بطور امریکی سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ہیل اردن میں اعلیٰ امریکی سفارت کار اور مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی نمائندے بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں