بلدیاتی نظام سے ملک اور شہر کی ترقی وابستہ ہے کشور زہرا

پاکستانیوں کی حب الوطنی کو مشکوک اوردہری شہریت کو گالی بنا دیا جائے تو یہ سراسر ظلم ہے


Express Desk October 07, 2012
پاکستانیوں کی حب الوطنی کو مشکوک اوردہری شہریت کو گالی بنا دیا جائے تو یہ سراسر ظلم ہے

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ شعبۂ خواتین کے زیرِ اہتمام لال قلعہ گرائونڈ عزیزآبادمیں گذشتہ روز جنرل ورکرز اجلاس بعنوان جشنِ حق پرستی '' منعقد ہوا۔

جس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا واراکین کمیٹی ، قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ، پاکستان اسٹیج اور ٹی وی کی مشہور و معروف اداکاراوں ، حق پرست ارکان اسمبلی ،علاقا ئی سیکٹر و یونٹ کمیٹیو ں کی ذمے داران و کارکنان نے شرکت کی ،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج شعبہ خواتین کشور زہرا نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012ء بل کی کثرت رائے سے منظور ی پر شرکاء کو مبار کباد پیش کی اور کہاکہ بلدیاتی نظام سے ملک اور شہر کی ترقی وابستہ ہے ۔

انھوںنے کہاکہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کی بحالی کا سہرا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے سر جاتا ہے جنکی انتھک جدوجہدکے طفیل یہ ممکن ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشور زہرا نے مزید کہاکہ ایک محب وطن پاکستانی کو اس کے جائز حق سے محروم کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں