وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر اورآئی جی پولیس غلام حیدر جمالی سےرابطہ کرکےچھاپےکی رپورٹ طلب کی


ویب ڈیسک March 11, 2015
وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے رابطہ کرکے چھاپے کی رپورٹ طلب کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس غلام حیدر جمالی سے رابطہ کیا اور ان سے عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

اس سے قبل رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا، اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں