نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مفادات پر کاری ضرب ہےآفاق احمد

نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مستقل باشندوں کے مفادات پر کاری ضرب ہے, آفاق احمد.


Staff Reporter October 07, 2012
نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مستقل باشندوں کے مفادات پر کاری ضرب ہے, آفاق احمد. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مستقل باشندوں کے مفادات پر کاری ضرب ہے۔

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اس نظام کے ذریعے سندھ کے بٹوارے کی بنیاد رکھ دی ہے جوکہ سندھ کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے،یہ بات انھوں نے بدین سے آنے والے سندھی نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت میں کہی، آفاق احمد نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی بل کی محض 5 منٹ میں منظوری اس بات کا ثبوت تھی کہ حکمرانوں نے بلدیاتی بل عوام کیلیے نہیں اپنے ذاتی مفادات کیلیے منظور کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |