پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ہوم سیریز رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی شہریار خان

مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی، چیرمین کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک March 11, 2015
نیپال، آئرلینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس سے ملک میں کرکٹ کے راستے کھلیں گے، شہریار خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی جب کہ بھارت سے پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں اورمودی کی حکومت کا رویہ بھی پچھلی حکومتوں سے مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی اوراس سلسلے کی پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی جب کہ امید ہے کہ بھارت کی جونیئر ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوسکی تاہم میری ان سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال، آئرلینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس سے ملک میں کرکٹ کے راستے کھلیں گے جب کہ ہالینڈ کی ٹیم کے ورلڈ کپ کے بعد دورہ پاکستان کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے تاہم لاہور دھماکے کے بعد اس میں کچھ عرصے کی تاخیر ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |