فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کا 2 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

فلم سایہ خدائے ذوالجلال کے ہدایت کار نے فواد خان کی جانب سے بھاری معاوضے کے مطالبے کے بعد معمر رانا کو کاسٹ کرلیا

فواد خان کو پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہئے، لالی ووڈ حلقے، فوٹو: فائل

معروف ماڈل و اداکار نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ مانگ کر فلمی حلقوں کو حیران کردیا۔

بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہونے کے بعد پاکستانی فنکار بھی اب بھاری معاوضے طلب کرنے لگے ہیں جہاں پاکستانی فلم سایہ خدائے ذوالجلال کے ہدایت کار نے معروف اداکار فواد خان کو فلم میں کام کی پیش کش کی تو ان کی جانب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا گیا جس کے بعد ہدایت کار نے عافیت جانتے ہوئے فواد خان پر معمر رانا کو فوقیت دی اور 2 لاکھ روپے میں انہیں کاسٹ کرلیا۔


فواد خان کی جانب سے بھاری معاوضہ طلب کرنے پر فلمی حلقوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان کو پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہئے نہ کہ وہ اپنے کام کی بولیاں لگا کر غیر ضروری اہمیت بڑھانا چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوگارعلی ظفر نے بھی بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد پاکستانی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story