اسکاٹش بورڈ نے نسل پرستی کا الزام لگانے پر کرکٹر ماجد حق پر پابندی لگا دی

اسکاٹش بورڈ نے ماجد حق کی ٹویٹ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے


معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری کیا جائے گا، اسکاٹش کرکٹ بورڈ، فوٹو فائل

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستانہ ٹویٹ کرنے پر پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ماجد حق پرورلڈ کپ کے بقیہ مچیز کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ماجد حق نے ہوبارٹ میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے جانے والے میچ میں نہ کھلانے پر بورڈ پر نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اقلیت میں ہوں اور رنگ و نسل کو اہمیت دی جائے تو پھر وہاں اپنی جگہ بنانا مشکل ہوجاتا ہے اسی لیے وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔

اسکاٹس کرکٹ بورڈ نے کرکٹر کی اس ٹویٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے جب کہ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماجد حق اسکاٹ لینڈ کے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں انہوں نے اب تک 60 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تین نصف سینچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں