امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ 11 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر میں 7 فوجی اور چار کریو ممبر سوار تھے، امریکی دفاعی حکام


ہیلی کاپٹر کے ملبے کا کچھ حصہ اوکالوسا آئی لینڈ کے قریب ملا تاہم مزید ملبے اور فوجیوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی فوجی ہیلی کاپٹر فلوریڈا کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار 11 فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک ٹریننگ سیشن کے دوران جب فلوریڈا کے سمندر پرپہنچا تو اچانک سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 11 فوجی ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں 7 فوجی اور چار کریو ممبر سوار تھے۔ ایگلن ایئرفورس بیش کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کا کچھ حصہ اوکالوسا آئی لینڈ کے قریب ملا تاہم مزید ملبے اور فوجیوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ اور ایئرفورس کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم موسم کی خرابی کے باعث سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں