سزائے موت سے متعلق عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات سمجھتے ہیں چوہدری نثار

سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک March 11, 2015
عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، چوہدری نثار، فوٹو:پی آئی ڈی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات بھی سمجھتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی صورت اور پاکستان میں سزاے موت پر عائد پابندی اٹھانے سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کیے گئے ٹھوس اقدامات سے قوم کے انتہا پسندی کے خاتمے اور ملکی و عالمی سطح پر قیام عزم کے امن کی عکاسی ہوتی ہے جب کہ عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری میں اپنے دوستوں کے تحفظات کو بھی سمجھتے ہیں جب کہ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں