زمان ٹائون پولیس نے کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا

سندھ گورنمنٹ کی جعلی نمبر پلیٹ لگی کار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،پریس کانفرنس

سندھ گورنمنٹ کی جعلی نمبر پلیٹ لگی کار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،پریس کانفرنس

زمان ٹائون پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے سندھ گورنمنٹ کی جعلی نمبر پلیٹ لگی کار اور اسلحہ برآمد کرلیا ، یہ بات ایس ایس پی ایسٹ جاوید علی مہر نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔


انھوں نے کہا کہ انڈس اسپتال کورنگی کراسنگ کے قریب پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزم محمد ایوب نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی فائرنگ کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے کار پر جعلی نمبر پلیٹ GS-5912 لگائی ہوئی تھی ، ملزم نے کار 10 جولائی کو نیو ٹائون کے علاقے سے چوری کی تھی اور وہ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ ہے ، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم 15 روز قبل ہی جیل سے 3 برس کی سزا کاٹ کر رہا ہوا تھا اور اس کے ساتھی اس وقت بھی جیل کاٹ رہے ہیں ، ملزم دوسرے گروہوں کی ڈیمانڈ پر کراچی میں صرف مہران کاریں چوری اور چھینتا ہے۔

جاوید علی مہر نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ملزمان کاریں چوری کرکے کسی بھی اسپتال کے پارکنگ لاٹ میں گورنمنٹ آف سندھ کی جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر اندرون سندھ دوسرے گروہوں کو فروخت کردیتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا گروہ صدر سے 5 ، کورنگی صنعتی ایریا سے 4 ، ڈیفنس سے 3 جبکہ لانڈھی ، گذری اور نیو ٹائون سے ایک ایک مہران کار چوری کرچکا ہے ، ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
Load Next Story