عوام انتخابات میں انجمن غلامان اوباما کو مسترد کردیں منورحسن

امریکی مفادات کے رکھوالے حکمرانوں کوحب رسولؐ اورحرمت دین کی کوئی پرواہ نہیں


Numainda Express October 07, 2012
یوم عشق رسولؐ کے دن میڈیا نے جلسوں میں توڑ پھوڑکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، خطاب۔ فوٹو: فائل

SWAT: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکی مفادات کے رکھوالے حکمران ملک کی تقدیرکے مالک بنے بیٹھے ہیں جنھیں حب رسولؐ اورحرمت دین کی کوئی پرواہ نہیں۔

حکومت نے حب رسولؐ مناتے ہوئے چھٹی کا اعلان توکردیا مگر صدرصاحب خود امریکا یاترا کیلیے چلے گئے جبکہ اس دن شریف برادران بھی غائب رہے۔عوام آئندہ انتخابات میں انجمن غلامان اوباما کو مسترد کردیں، پریس ریلیز کے مطابق صوابی میں میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ یوم عشق رسولؐ کے دن میڈیا نے جلسوں میں توڑ پھوڑ کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جبکہ جماعت اسلامی کے پرامن جلسے جلوس نہیں دکھائے گئے، میڈیا ایم کیوایم سے خوف زدہ ہے۔

ایم ایم اے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگرمولانا صاحب کہتے ہیں کہ ہم نے جماعت اسلامی کے بغیرایم ایم اے بنالی ہے تو وہ ایم ایم اے ان ہی کو مبارک ہو۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں دہرا بلدیاتی نظام زرداری اپنے پارٹنرز کو خوش کرنے کے لیے لائے ہیں،عوام ظلم وجبر،کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بدامنی سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کی انقلابی دعوت پرلبیک کہتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے امریکی ایجنٹوں کومستردکردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں