فضائی کمپنیوں کارواں سال حج کرایوں میں کمی سے انکار

سیکریٹری مذہبی امور اور جوائنٹ سیکریٹری حج سے مذاکرات میں اتفاق نہ ہوسکا


Jahangir Minhas March 12, 2015
تیل کی عالمی قیمتوں میں38 فیصد کمی ہوچکی لیکن فضائی کرایہ کم نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

فضائی کمپنیوں نے رواں سال حج کرایوں میں کمی سے انکار کردیا جبکہ وزارت مذہبی امور کے حکام نے ایوی ایشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے حج کیلیے کرایوں میں کمی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق حج کرایوں کے حوالے سے گزشتہ روز مختلف فضائی کمپنیوں اور ایڈیشنل سیکریٹری سول ایوی ایشن نے سیکریٹری مذہبی اموراور جوائنٹ سیکریٹری حج سے مذاکرات کیے لیکن تاحال فضائی کمپنیوں نے حج کرایوں میں کمی پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کراچی اورکوئٹہ سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرایہ97700جبکہ اسلام آباد، لاہور اور پشاورسے ایک لاکھ 7700 روپیمقررکیا گیا تھاجبکہ رواں سال عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں38 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعدوزارت مذہبی امور حج کرایوں میں کمی چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں