افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ طالبان کا ضلعی گورنر اور نائب مارا گیا

امریکی ڈرون حملے نے ضلع اچن میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، 4 جنگجو بھی ہلاک ہوئے


INP March 12, 2015
امریکی ڈرون حملے نے ضلع اچن میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، 4 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے ضلعی گورنر اور اس کے نائب سمیت6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع آچن کے علاقے ماموند میں کیا گیا جہاں جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 6 شدت پسند ہلاک اور ان کے تمام ہتھیار اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔ مشرقی وال کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں طالبان کا ضلعی گورنر ملا تور اس کا نائب رحمن اللہ اور دیگر 4 شدت پسند ہستی گل، قادر گل، نصرت اور امراللہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں