ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2005 میں محمد صدیق کو سزائے موت سنائی تھی۔


ویب ڈیسک March 12, 2015
محمد صدیق نے 2003 میں کمالیہ میں ایک تھیٹر شو کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا. فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ جیل میں میں 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ محمد صدیق کو پھانسی پر چڑھانے سے قبل ایلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

واضح رہے کہ محمد صدیق نے 2003 میں کمالیہ میں ایک تھیٹر شو کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2005 میں محمد صدیق کو سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ محمد صدیق کی درخواتیں مسترد کر چکی تھی جب کہ صدر ممنون حسین نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ سزائے موت پر سے پابندی اٹھانے جانے کے بعد سے ملک میں اب تک 25 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں