سینیٹ کے 44 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

پریزائئڈنگ افسر سینیٹر اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا


ویب ڈیسک March 12, 2015
نومنتخب سینیٹرز 6 سال کے لئے ایوان بالا کے رکن رہیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

نومنتخب سینیٹرز نے آئندہ تین سالہ مدت کے لئے حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پریزائئڈنگ افسر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے48 میں سے 44 ارکان نے حلف اٹھایا جب کہ اسحاق ڈار نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ آئندہ 6 سالہ مدت کے لئے 52 ارکان کا چناؤ ہونا تھا تاہم حکومت کی جانب سے فاٹا سے متعلق صدارتی فرمان جاری ہونے کے بعد 4 سینیٹرز کا انتخاب نہ ہوسکا جب کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیاب سینیٹر راحیلہ مگسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |