تنزانیہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 42 ہلاک 23 زخمی
حادثے میں ہونے والی ہلاکتیں ٹرک سے گرنے والے کنٹینر سے ہوئی ہیں، طبی عملہ
افریقی ملک تنزانیہ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 42 ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے مغرب میں واقع شہر مبایا سے مسافر بس دارالحکومت دارالسلام کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں ٹرک پر رکھا ایک کنٹینر بس پر گر گیا۔ تنزانیہ کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں حادثے سے 42 افراد کی ہلاکت جبکہ 23 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، زخمیوں میں سے کئی شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے طبی عملے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔