کرزئی کو امریکی فوج پر تنقید کے بجائے احسان مند ہونا چاہیے لیون پنیٹا

امریکا افغانستان میں حقیقی دشمن سے نبرد آزما ہے،اس نے اپنے 2 ہزار فوجیوں کی قربانی دی ہے،امریکی وزیر دفاع


News Agencies/AFP October 07, 2012
طویل جنگ میں واشنگٹن، کابل اور ایساف نے بھی جانی نقصان اٹھایا، صحافیوں سے گفتگو اور افغان صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار. فوٹو اے ایف پی

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامد کرزئی کو امریکی فوج پر تنقید کی بجائے اس کی قربانیوں کا احسان مند ہونا چاہیے۔

اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنیٹا نے کہا کہ حامد کرزئی کو یاد رکھنا چاہیے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنے 2 ہزار فوجیوں کی قربانی دی ہے۔ امریکا افغانستان میں حقیقی دشمن سے نبرد آزما ہے۔ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں امریکا، ایساف اور افغانستان نے بھی جانی نقصان اٹھایا ہے۔

پنیٹا نے مزید کہا کہ اگر افغان صدر ان قربانیوں پر تنقید کی بجائے اس پر شکریہ ادا کریں تو یہ بہتر ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یونیفارم میں موجود لوگ افغانستان کی خود مختاری کیلئے لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدرکرزئی نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ امریکا شدت پسندوں کے پاکستان میں ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی بجائے صرف افغانستان کے دیہات میں جنگ کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں