ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی،پولیس چیف


ویب ڈیسک March 12, 2015
نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی،پولیس چیف. فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کرمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران سر میں گولی لگنے سےایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگئے تھے جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کارکن کا قتل معمہ بن گیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں