لڑکی کے اغوا و زیادتی میں ملوث ملزم کو 15برس قید

منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا


ایکسپریس July 14, 2012
منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی طارق محمود کھوسو نے لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی میں ملوث ملزم شہباز مسیح کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15برس قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید5ماہ جیل میں گزارنا ہونگے۔

استغاثہ کے مطابق 22 جولائی 2010 کو ملزم نے پڑوسی کی لڑکی مسماۃ بینا کو اغوا کے بعد زیادتی کی تھی ،بعدازاں ملزم کے خلاف تھانہ سعود آباد میں اسکے والد بوٹا مسیح نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا اور ملزم نے گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا تاہم دوران سماعت میڈیکل رپورٹ اور ایم ایل او کے بیان سے انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے لڑکی سے بدفعلی بھی کی تھی،فاضل عدالت نے ملزم کو زیادتی کے جرم میں 5 برس اور بدفعلی کے جرم میں 10برس قید کی اور دونوں سیکشن میں مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،

ملزم کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا تھا، فاضل عدالت نے ریمانڈ واپس کرتے ہوئے ملزم کو واپس جیل بھیج دیا ہے ،دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ثنا اﷲ خاں غوری نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سردار آعظم کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ملوث محمد اختر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں