بلوچستان کے معاملے پر سیاست چمکائی جارہی ہے پرویزمشرف

آپریشن بھٹوکے دورمیں بھی ہوا،حساس اداروں کو بدنام کرنے کاسلسلہ بند ہوناچاہیے


INP October 07, 2012
بلوچ سردار بتائیں ان کے پاس لگژری گاڑیاں کہاں سے آئی ہیں؟ نجی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پرمحض سیاست چمکائی جارہی ہے ۔

حساس اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، صوبے کی محرومی کی بات کرنے والے بلوچ سردار بتائیں ان کے پاس لگژری گاڑیاں کہاں سے آ رہی ہیں؟ میرے دور اقتدار میں بلوچستان میں جتنی ترقی ہوئی اس کی مثال 50سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ، بلوچوں کیلیے تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے میں نے کھولے، ہر ایم اے پاس نوجوان کو نوکری دلائی ،اہم اداروں میں ان کے لیے کوٹہ رکھا ، متعدد اضلاع میں سوئی گیس پہنچائی ۔ایک ٹی وی انٹر ویو میں سابق صدرنے کہا کہ ملک کے خلاف بولنے اورعلیحدگی کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

بلوچستان میں موجود دہشت گردعناصر کے خلاف ذوالفقار علی بھٹو 'ضیاء الحق اور میر ے دور میں آپریشن ہوئے بلوچ عوام کسی صورت بھی ان نام نہاد بلوچ سرداروںکے ساتھ نہیں ہے ۔ بلوچستان میں ترقی نہ ہونے اور احساس محرومی میں سابقہ حکومتوں کے ساتھ بلوچ سرداروں کابھی ہاتھ ہے یہ خود عوام کو محکوم اور پسماندہ رکھتے ہیں تاکہ صوبے کے وسائل پر قبضہ کر سکیں۔پاکستان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش میں بھارت ' روس اور افغانستان 1950ء سے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں