نائن زیرو آپریشن کی تفتیش پر کوئی اثرانداز نہیں ہوگا ڈی جی رینجرز سندھ

نائن زیرو آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کی جانب سے ملنے والے اختیارات کے تحت کیا گیا،ترجمان رینجرز

خفیہ اطلاع تھی کہ نائن زیرو اور خورشید میموریل کے اطراف نوگوایریا بنا ہوا ہے جہاں مطلوب ٹارگٹ کلر اور سماج دشمن عناصر موجود ہیں،ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نائن زیرو آپریشن کی تفتیش پر کوئی اثرانداز نہیں ہوگا۔


کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز نے انہیں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر گزشتہ روز ہونے والے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نائن زیرو آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کی جانب سے ملنے والے اختیارات کے تحت کیا گیا جب کہ خفیہ اطلاع تھی کہ نائن زیرو اور خورشید میموریل کے اطراف نوگوایریا بنا ہوا ہے جہاں مطلوب ٹارگٹ کلر اور سماج دشمن عناصر موجود ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان پکڑے گئے جن کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے 8 ایم ایم کی 4 رائفلز، 223 رائفلز، 5 تھری جی، 23 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز، 25 بائیس بور رائفلز، ایک ایم فور،12 بور کے 22 پستول، 19 سیون ایم ایم رائفل اور 14 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔

Load Next Story