ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ شہدا قبرستان میں سپرد خاک

جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک March 12, 2015
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کو شہدا قبرستان عزیزآباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد جناح گراؤنڈ کے اطراف موجود تھی جب کہ خواتین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پررقت آمیزمناظر بھی دیکھنے میں آئے جس کے بعد مقتول کو شہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کرمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں