دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیں گے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف اور ایئر مارشل نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرکے افسران و جوانوں سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 12, 2015
آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک فوج، فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد فرار ہورہے ہیں لیکن پاک فوج انہیں کہیں چھپنے نہیں دے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے دورے کے دوران شمالی وزیرستان میں موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد فرارہورہے ہیں لیکن پاک فوج انہیں کہیں چھپنے نہیں دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں