پابندی کا خوف بنگلہ دیشی کپتان کا کیویزکےخلاف نہ کھیلنے پر غور

اگر مشرفی کیویز سے کھیلتے اور پھر سلو اووریٹ کا شکار ہوئے تو کوارٹر فائنل میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔


AFP March 13, 2015
اگر مشرفی کیویز سے کھیلتے اور پھر سلو اووریٹ کا شکار ہوئے تو کوارٹر فائنل میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ پابندی کے خوف سے نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں نہ اترنے پر غور کررہے ہیں۔

مشرفی مرتضیٰ اگرچہ گھٹنے کی تکلیف سے بھی دوچار ہیں مگر ایونٹ کے آغاز سے ہی اس درد کو جھیل رہے ہیں۔ گذشتہ میچ میں مشرفی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا شکار ہوگئے تھے، اگر وہ کیویز سے کھیلتے اور پھر سلو اووریٹ کا شکار ہوئے تو کوارٹر فائنل میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مشرفی نیوزی لینڈ سے میچ میں باہر بیٹھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں