پابندی کا خوف بنگلہ دیشی کپتان کا کیویزکےخلاف نہ کھیلنے پر غور
اگر مشرفی کیویز سے کھیلتے اور پھر سلو اووریٹ کا شکار ہوئے تو کوارٹر فائنل میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔
ISLAMABAD:
بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ پابندی کے خوف سے نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں نہ اترنے پر غور کررہے ہیں۔
مشرفی مرتضیٰ اگرچہ گھٹنے کی تکلیف سے بھی دوچار ہیں مگر ایونٹ کے آغاز سے ہی اس درد کو جھیل رہے ہیں۔ گذشتہ میچ میں مشرفی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا شکار ہوگئے تھے، اگر وہ کیویز سے کھیلتے اور پھر سلو اووریٹ کا شکار ہوئے تو کوارٹر فائنل میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مشرفی نیوزی لینڈ سے میچ میں باہر بیٹھ سکتے ہیں۔