باپ نے3بچوں کو زہریلی شے پلا کر خودکشی کر لیکمسن بچی جاں بحق
لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں
GILGIT:
مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں باپ ،بیٹی اور کمسن لڑکی سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک14میں رہائش پذیر اﷲ وسایا ولد غلام محمد نے گھریلو ناچاقی کے باعث3بچوں کوزہریلی چیز پلانے کے بعد خود بھی زہریلی چیز پی لی، واقعے کی اطلاع پر مکینوں نے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا جہاں اﷲ وسایا اور اس کی کم سن بیٹی مسکان ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی نے بتایا کہ متوفی کی بیوی گھریلو جھگڑے کے بعد روٹھ کر میکے چلی گئی تھی ۔
انھوں نے بتایا ورثا لاشیں پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے،شارع فیصل پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا بنگالی پاڑہ سے گزرنے والے لیاری ندی میں گرکر9سالہ سلمٰی دختر کبیر احمد ہلاک ہوگئی،متوفیہ کی لاش لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے،پولیس کے مطابق متوفیہ گبول ٹاؤن کی رہائشی اور افغانی تھی جو کچرا چنتے ہوئے ندی میں گر کر ہلاک ہوگئی۔
ہاکس بے مچھلی موڑ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے22سالہ وسیم ولد حفیظ ہلاک ہو گیا،متوفی کی لاش غوطہ خور رضا کاروں نے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی،متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا،میٹروول مومن آباد کالونی کی رہائشی45 سالہ نیامت زرینہ زوجہ محمد اقبال گھر میں پراسرار طور پر سیڑھیوں سے گرکرہلاک ہو گئی،متوفیہ کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے،لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب قائد آباد گلستان کالونی میں ٹرین کی زد میں آکر 45 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔
متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی،لانڈھی ریلوے پولیس نے بتایا کہ واقعے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود کا ہے جبکہ ڈرگ روڈ ریلوے پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔