افغان فورسز کی کارروائی میں تحریک طالبان کے قاری شکیل اور ڈاکٹرطارق ہلاک

دونوں شدت پسند افغان صوبے ننگرہارمیں مارے گئے، طالبان ترجمان نے تصدیق کر دی


INP/Numainda Express March 13, 2015
جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دونوں شدت پسندوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگایا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغان فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے سابق امیر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق المعروف ابو عبیدہ الاسلام کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے کوہستان پرچاؤ میں خفیہ آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے سابق امیر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق المعروف ابو عبیدہ کو ہلاک کردیا۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان محمد حراسانی نے دونوں افراد کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی قاری شکیل اور ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر طارق علی کی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک کارروائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ احسان اللہ احسان نے دونوں شدت پسندوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں