صدارتی آرڈیننس واپس فاٹا سینیٹ الیکشن کا پرانا طریقہ کار بحال

صدارتی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے دستخط کئے

صدارتی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے دستخط کئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے فاٹا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جاری صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کی واپسی کی سمری ایوان صدر بھجوائی گئی تھی جس پر جمعرات کو قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے دستخط کر دیے۔

اس طرح 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد فاٹا ارکان کو 4 ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت بحال ہو چکی ہے۔ دوسری جانب (ن) لیگی ایم این اے نے صدارتی آرڈیننس واپس لیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
Load Next Story