ویرات کوہلی سے موازنے پر عمر اکمل جھنجھلا اٹھے

اگر میں تیسرے نمبر یا کوہلی میری پوزیشن پر کھیلیں تب ہی ہم دونوں کا موازنہ ہو سکتا ہے، پاکستانی اسٹار


Sports Desk March 13, 2015
اگر میں تیسرے نمبر یا کوہلی میری پوزیشن پر کھیلیں تب ہی ہم دونوں کا موازنہ ہو سکتا ہے، پاکستانی اسٹار۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان بیٹسمین عمر اکمل بھارتی اسٹار ویرات کوہلی سے موازنے پر جھنجھلا اٹھے۔

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اگر میں تیسرے نمبر یا کوہلی میری پوزیشن پر کھیلیں تب ہی ہم دونوں کا موازنہ ہو سکتا ہے۔ ایک سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ میں ٹیم مینجمنٹ سے ابتدائی نمبر پر کھلانے کی خواہش کا اظہار اس وقت کروں جب وہ فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھے۔ سب کو علم ہے کہ میں کس پوزیشن پر کھیلتا ہوں، اب میں انہیں کیا بتاؤں لیکن وہ وقت دور نہیں جب ٹیم مینجمنٹ مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کا موقع دے گی۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ جاری ورلڈ کپ میں کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا مگر میں کوچز کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں، کوشش ہے کہ اپنی اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرسکوں، میں آنے والے میچز میں زیادہ رنز بنانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ نوجوان بیٹسمین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک پانچ اننگز میں صفر, 19, 33, 59 اور 13کی اننگز کھیلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔