صولت مرزا کی پھانسی روکنے کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے درخواست میں مختلف اعتراضات لگائے ہیں


Staff Reporter March 13, 2015
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزایافتہ صولت مرزاکی پھانسی کیلیے بلیک وارنٹ جاری کیے ہیں فوٹو: فائل

SARGODHA/RAHIM YAR KHAN: متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے لیے دائر درخواست ہائیکورٹ آفس نے ضروری دستاویزات کی عدم موجودگی کا اعتراض کرتے ہوئے دستاویزات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے، صولت مرزاکی ہمشیرہ سمیرا وجاہت نے اکرم قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میںدرخواست دائرکی۔

درخواست میںموقف اختیارکیا گیاہے کہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزایافتہ صولت مرزاکی پھانسی کیلیے بلیک وارنٹ جاری کیے ہیں اورصولت مرزاکی پھانسی کے لیے19مارچ کی تاریخ مقررکی گئی ہے، صولت مرزاکی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست زیرالتوا ہے، لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزاپر عمل درآمد موخر کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے درخواست میں مختلف اعتراضات لگائے ہیں جن میں کہا گیاہے کہ درخواست کے ساتھ صولت مرزاکی پھانسی کے متعلق بلیک وارنٹ کی مصدقہ نقل اورسنائی گئی سزاکے فیصلے کی نقل منسلک نہیں۔ اعتراض میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ درخواست میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرV کے علاوہ کسی کوفریق نہیں بنایا گیا۔ آفس نے قرار دیا کہ درخواست نامکمل ہونے کی وجہ سے قبول نہیں کی جاسکتی۔ مذکورہ اعتراضات دورکیے جائیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اعتراضات جمعے کو عدالت کے روبرو دورکردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں