طاہراشرفی کے تحفظ کیلیے فوری انتظامات کیے جائیںالطاف حسین

ان کے اغواکی کوشش میں ملوث دہشتگردبہادرہیں تواپنے نام پتے سے قوم کو آگاہ کریں،قائدمتحدہ


Express Desk October 07, 2012
ان کے اغواکی کوشش میں ملوث دہشتگردبہادرہیں تواپنے نام پتے سے قوم کو آگاہ کریں،قائدمتحدہ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے قومی اخبارات میں شائع ہونے والی ان اطلاعات جن میں بتایاگیاہے کہ پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی کواغواکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے،کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورحافظ طاہراشرفی کوٹیلی فون کرکے ان سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے۔

الطاف حسین نے حافظ طاہراشرفی کے اغواکی بروقت اطلاع ملنے پران کی بازیابی کیلیے انتہائی مستعدی کامظاہرہ کرنے اوراپنی جانیں ہتھیلی پررکھ کرحافظ طاہر اشرفی کودشمنوں کے نرغے سے آزاد کرانے والے پولیس اورخفیہ اداروںکے اہلکاروںکوخراج تحسین پیش کیاہے۔الطاف حسین نے حافظ طاہراشرفی کودعوت دی کہ وہ جب چاہیں کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرویا لند ن آسکتے ہیں اوریہاں قیام کرسکتے ہیں،میرے گھرکے دروازے آپ کیلیے کھلے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جودہشت گرد حافظ طاہراشرفی کے اغوائاوران پر وحشیانہ تشددکی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں اگروہ بہادرہیں تو اپنے نام اور پتے سے قوم کوآگاہ کریں۔

الطاف حسین نے صدرزرداری، وزیراعظم راجاپرویزاشرف اوروفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے اپیل کی کہ وہ حافظ طاہراشرفی کی جان ومال کے تحفظ کیلیے فوری اورہنگامی بنیادوں پرانتظامات کریں۔دریں اثناالطاف حسین نے متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدرمولانا اسددیوبندی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیااورانکی جلدصحتیابی کیلیے دعاکی ہے۔الطاف حسین نے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانااسددیوبندی کی جلدومکمل صحتیابی کیلیے خصوصی دعائیںکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |