لاڑکانہ میں زمین کے تنازع پر تصادم حساس ادارے کے افسر سمیت 8 افراد جاں بحق
ہوک میں دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شرود کردی
RAWALPINDI:
لاڑکانہ میں 2گروپوں میں تصادم سے حساس ادارے کے افسر سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 6افراد شدیدزخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے ہوک میں 2 گروپوں میں زمین کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے۔ متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں حساس ادارے کے افسرسمیت مزید 4افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے اس دیرینہ تنازع کاکیس عدالت میں زیرسماعت ہے، مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔