اے این ایف گیلانی کیخلاف ثبوت ڈھونڈنے میںناکام

تفتیشی ٹیم مشکلات کاشکار،سماعت 18 اکتوبرکوہوگی،خبردینے سے پہلے رابطہ کیاجائے،کرنل اختر


Qaiser Sherazi October 07, 2012
تفتیشی ٹیم مشکلات کاشکار،سماعت 18 اکتوبر کوہوگی،خبردینے سے پہلے رابطہ کیاجائے،کرنل اختر

ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اسکینڈل کے نئے اور چوتھے چالان میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی تفتیشی ٹیم کی طرف سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نام بھی شامل کرنے پر تفتیشی ٹیم شدیدمشکلات اور پریشانی کا شکار ہوگئی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے ان کا نام تو شامل کر دیا ہے مگر اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیںہے،فورس کمانڈر بریگیڈیئر فہیم اور تفتیشی آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی عابد ذوالفقار نے10دن وزیر اعظم سیکریٹریٹ اورکیبنٹ سیکریٹریٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کے اوقات میں سابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوںکی تفصیلات حاصل کی ہیں مگر انھیں ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔چالان کے صفحہ نمبر7کی لائن نمبر20پر براہ راست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا تعلق ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے مبینہ فرنٹ مین توقیر علی خان سے جوڑا گیا ہے۔

گزشتہ روزکرنل(ر) اختر عباس نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے نام کی شمولیت کی خبر پر اعتراض کیا جب انھیں بتایا گیا کہ اے این ایف کی طرف سے تازہ جمع کرایا جانے والا چالان کی مصدقہ نقول ایکسپریس نے حاصل کر رکھی ہیں اور چالان میں سابق وزیر اعظم کا تذکرہ موجود ہے تو انھوں نے کہا کہ ایفی ڈرین کیس کے بارے میں کوئی بھی خبر دینے سے پہلے ان سے رابطہ کر لیا جائے، اس نئے چالان کی پہلی سماعت عدالت18اکتوبرکوکرے گی۔ واضح رہے ایکسپریس نے عدالت سے چالان کی نقل حاصل کرنے کے بعد اپنے قارئین کو یہ خبر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں