شام جھڑپوں میں 38فوجیوں سمیت مزید 75افراد ہلاک باغیوں کا ایک اور گائوں پر قبضہ
حلب میں لڑائی کے دوران 4 ترک جنگجوبھی مارے گئے،شامی حکام کادعویٰ، ہلاک ہونیوالوں میں 25 باغی اور12شہری شامل.
شام کے باغیوں نے ترک سرحد کے قریب ایک شامی گائوں پر صدر بشارالاسد کی حامی فورسز سے شدید لڑائی کے بعد قبضہ کرلیا ہے۔
جبکہ پورے ملک میں ہفتے کو38 فوجیوں سمیت مزید75 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں نے ترک سرحد کے قریب شامی فوج سے گھنٹوں لڑائی کے بعد ایک گائوں خربت الزوز پر قبضہ کرلیا ہے، باغیوں نے گائوں پر قبضے کے بعد ایک چیک پوسٹ پر انقلابی پرچم لہرا دیا ہے، جھڑپ میں30 سرکاری فوجی اور تین باغی مارے گئے، جھڑپ میں فوجیوں اور باغیوں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حلب میں لڑائی کے دوران باغیوں کے ساتھ 4 ترک جنگجو بھی مارے گئے ہیں، ہفتے کوبھی شام میں پرتشدد واقعات میں مزید 75 افراد مارے گئے ہیں جن میں 38 فوجی، 25 باغی اور 12شہری شامل ہیں۔
جمعے کو بھی133 افراد مارے گئے تھے، اس کے علاوہ شامی ٹی وی نے ایک فوٹیج میں دکھایا ہے کہ صدر بشار الاسد دارالحکومت دمشق کے نواح میں ماؤنٹ قصیاں کی ایک یادگار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔ بشار الاسد 1973میں ہونے والی عرب اسرائیل جنگ کی یاد میں خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ شام نے ترک سرحد کے ساتھ بفر زون قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ ترک سرحد سے دس کلومیٹر دور رہیں۔ تاہم انقرہ اور دمشق نے بفرزون قائم کرنے کے اعلان کی اب تک تصدیق نہیں کی۔ ایران نے شام میں باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اپنے 48 شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔