ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار

عدالت نے نظربندی کے حکومتی احکامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک March 13, 2015
عدالت نے نظربندی کے حکومتی احکامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کی نظربندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی نظربندی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے نقص امن کے تحت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کیا تھا تاہم حکومت نے تین ایم پی او کے تحت انہیں نظربند کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔