سرگودھا میں شوہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

50 سالہ نصراللہ نے صبح ناشتے کے دوران بیوی اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا


ویب ڈیسک March 13, 2015
ملزم نصر اللہ کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور آج صبح بھی دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، پولیس فوٹو: فائل

گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی اور بھانجے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ سرگودھا کے نواحی قصبے بھابھڑہ میں پیش آیا جہاں 50 سالہ نصر اللہ نے صبح ناشتے کے دوران اپنی 45 سالہ بیوی کوثر بی بی اور گھر پر مہمان بن کر آئے ہوئے 23 سالہ بھانجے شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نصر اللہ کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور آج صبح بھی دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔