سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست نمٹادی

اگر کوئی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تو درخواست گزاروں کو وہیں رجوع کرنا چاہئے، عدالت


ویب ڈیسک March 13, 2015
ہائی کورٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دے سکتی، عدالتی ریمارکس فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظر ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صولت مرزا کی ہمشیرہ سمیرا وجاہت کی جانب سے اپنے بھائی کی پھانسی روکنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت جسٹس عبد الغفور میمن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزا یافتہ صولت مرزا کی پھانسی کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے ہیں اور صولت مرزا کی پھانسی کے لئے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست زیر التوا ہے لہٰذا اعلیٰ عدالت کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ درخواست کے طور پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں سے مسترد کیا جاچکا ہے لہٰذا اگر کوئی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تو درخواست گزاروں کو وہیں رجوع کرنا چاہئے اور ہائی کورٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دے سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں