خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 48 دہشت گرد مارے گئے

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 13, 2015
وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 48 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 48 دہشت گرد مارے گئے۔ جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 48 ملک دشمن عناصر ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ آپریشن ''ضرب عضب'' شمالی وزیرستان میں شروع کیا گیا تھا جس کا دائرہ کار خیبر ایجنسی تک پھیلا دیا گیا جس میں اب تک ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔