میگا ایونٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے پر افسوس ہے تاہم ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں یونس خان

جس وقت محسوس کیا کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے فٹ نہیں تو خود ہی ریٹائر ہو جاؤں گا،سابق کپتان


ویب ڈیسک March 13, 2015
میگا ایونٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونا میرے لئے ہی نقصان دہ ہے، یونس خان فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینیر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ ان کا ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی دارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتے، چاہے میں اس میں شامل ہوں یا نہ جب کہ اس وقت ٹیم سے ڈراپ ہونے پر نہ صرف افسوس ہے بلکہ یہ میرے لئے ہی نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت محسوس کیا کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے فٹ نہیں تو خود ہی ریٹائر ہو جاؤں گا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بیٹسمین کارکردگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کرسکے اس بات کا تو علم نہیں لیکن اتنا ضرورپتا ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم محنت کر رہی ہے، ٹیم ہرمیچ میں جان لڑا رہی ہے اوربھرپور کوشش ہے کہ اتوار کو آئرلینڈ کوشکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلیں۔

واضح رہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اور قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔