روس کے ساتھ دفاعی معاہدے پر اتفاقجنرل کیانی وطن واپس پہنچ گئے

روس نے پاکستان کے دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ معاہدہ کر نے پر اتفاق کیا ہے۔

روس نے پاکستان کے دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ معاہدہ کر نے پر اتفاق کیا ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

روس نے پاکستان کے دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ معاہدہ کر نے پر اتفاق کیا ہے۔


میڈیا رپور ٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنا پہلا دورہ روس مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف کا چار روزہ دورہ انتہائی کامیاب اور موثر رہا۔ دورے کے دوران روسی عسکری قیادت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے اس ضمن میں باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس بارے میں پاکستان اور روس کی وزارت دفاع معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی اپنے دورہ روس کے بارے میں کور کمانڈروں کو جلد اعتماد میں لیں گے۔
Load Next Story