عمران خان بتائیں ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کو 16 ووٹ کیسے ملے خورشید شاہ
ہارس ٹریڈنگ کےخلاف آستینیں چڑھاکربات کرنیوالےعمران خان کےامیدوارکوڈپٹی چیرمین سینیٹ کےانتخاب میں 7کی جگہ 16ووٹ کیسےملے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آستینیں چڑھا کر بات کرنے والے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بتائیں کہ سینیٹ انتخابات میں ڈپٹی چیرمین کے لئے حصہ لینے والے ان کے امیدوار کو 7 کی جگہ 16 ووٹ کیسے ملے۔
سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان آستینیں چڑھا کر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو 7 کی جگہ 16 ووٹ ملے لہٰذا وہ بتائیں کہ یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تو اور کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین خود وضاحت کرچکے ہیں کہ مطلوب افراد کو وہاں رہنے کی کیا ضرورت تھی جب کہ پیپلز پارٹی چار دیواری کا تقدس پامال کئے جانے پر سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے کیونکہ اگر ان سے مذاکرات کریں گے تو وہ اور طاقتور ہوں گےجب کہ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ضیا الحق اور بےنظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دہشت گردی نے قتل کیا۔