پاکستان کا براق ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

ڈرون اور لیزرگائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی مدد ملے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک March 13, 2015
ڈورن اور میزائل کے تجربے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو اہے، ترجمان پاک فوج، فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان نے براق ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو اپنے ہدف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق براق نامی ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ میزائل ہر موسم میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون اور میزائل گائیڈڈ کے فائر ٹیسٹ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے اور انہوں نے اس تمام تجربے کا مشاہدہ کیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون اور لیزرگائیڈڈ میزائل کا تجربہ ایک تاریخی کامیابی ہے، ماہرین کی انتھک کوششوں سے دفاعی صلاحیت بڑھ گئی اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی نے پاکستان کو نئی صف میں کھڑا کردیا ہے اب پاکستانیوں کو اپنے اپنے شعبوں میں آگے بڑھنا ہے جب کہ ترجمان پاک فوج کے کہنا تھا کہ براق ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل کے تجربے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو اہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں