شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے سربراہ کراچی پولیس

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں رینجرز سے رابطے میں تھے، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو


ویب ڈیسک March 13, 2015
شہر میں اب کوئی بینک بھی نہیں لٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو مجرم فوری پکڑے جائیں گے، غلام قادر تھیبو، فوٹو:فائل

KARACHI: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جب کہ شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے، آپریشن کے بعد ہر قسم کے جرائم سمیت بھتہ خوری میں بھی واضح کمی آئی جب کہ جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔

غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی نوگوایریا نہیں، گزشتہ روز ایک بھی قتل نہیں ہوا اور اب شہر میں کوئی اغوا کا کیس نہیں ہوگا جب کہ کوئی بینک بھی نہیں لٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو مجرم فوری پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں رینجرز سے رابطے میں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں