نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے مقررین

ٹمبکٹو میں صدیوں پرانے اولیائے کرام کے مزارات کی بے حرمتی قابل افسوس ہے

نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف مظاہرے سے طارق محبوب اور دیگر خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو/ایکسپریس

HYDERABAD:
مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری جنرل،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور ANI پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے،مفاد پرست سیاست دانوں اور حکمرانوں نے پاکستان بنانے والے لاکھوں شہید مسلمانوں کے خون اور قربانیوں کو فراموش کردیا۔

پاکستان بنانے والوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دیوار سے لگا یا جارہا ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کی سلامتی اور غریب عوام کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے،انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان اور کراچی کو لاشوں اور بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،طارق محبوب نے مزید کہا کہ شب برأت کی بابرکت اور عظیم رات میں ANI کیماڑی ٹائون کے علاقائی صدر سراج میاں اور ان کے والد حاجی نورالصباح کو گھر میں گھس کر سفاک دہشت گردوں نٓے فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ 2 ہمدردوں محمد سہیل اور محی الدین کو بھی شہید کیا گیا،


دریں اثنا نیٹو سپلائی کھلنے، برما میں ہزاروں مسلمان اورٹمبکٹو میں صدیوں قدیم بزرگان دین کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے یوم احتجاج منایا گیا ، اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،علامہ السید عقیل انجم قادری،مفتی رشید القادری،مولانا محمد عثمان غوری،مولانا عبدالمجید نورانی، مولانا خلیل احمد نورانی، مولانا مرزا شوکت حسین مغل و دیگر نے کہا کہ حکمران ڈالروںکی ہوس میں تمام اخلاقی و ملی حدود پھلانگ چکے ہیں،کرپٹ اور امریکی طاقت سے خوفزدہ حکمران ایران اورترکی کی خودداری اورجرات وبہادری سے سبق حاصل کریں ، انھوں نے کہا کہ ایران تمام تر پابندیوں کے باوجود آج بھی ترقی کررہا ہے اور ترکی کے عوام اربوں ڈالرز ٹھکرا کر بھی بھوکے نہیں مرے اور ترکی چین کے بعد دوسری ترقی یافتہ طاقت بن کر ابھررہا ہے،

انھوں نے برما میں ہزاروں مسلمانوںکے قتل اور ٹمبکٹو میں صدیوں پرانے بزرگان دین اور اولیائے کرام کے مزارات کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور OICکی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے،انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئین برما کے مسلمانوںکی نسل کشی اور ٹمبکٹو میں مزارات کی شہادت پر منہ میں گھنگھنیاںڈال کر بیٹھے ہیں، انھوں نے اپیل کی کہ عوام اہلسنت بیدار ہو جائیں،وقت کا تقاضہ ہے کہ متحد ہوکر دشمنان دین و ملت کا مقابلہ کیا جا ئے، ہمارا اولین فرض ہے کہ ملک بچانے کے لیے میدان عمل میں آئیں کیونکہ ملک ہمارے اکابرین کی بیش بہا قربانیوں ، جدوجہد اور کاوشوں
Load Next Story