آذربائیجانحجاب پہننے پر پابندی کیخلاف احتجاج پولیس سے جھڑپیں 72گرفتار
حجاب پہننے پر پابندی عائد کیےجانےکیخلاف احتجاج کرنیوالےتقریبا2ہزار مسلمان کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
آذربائیجان میں گزشتہ روز اسکول کی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کیے جانے کیخلاف احتجاج کرنیوالے تقریبا2ہزار مسلمان کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس نے دارالحکومت باکو میں مسلمان مظاہرین کا پیچھا کیا۔ مظاہرین میں سے بعض لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلح تھے۔ پولیس نے وزارت تعلیم کے باہر کیے جانیوالے اس احتجاجی مظاہرے کو منتشر کردیا۔ 72 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک ویب سائٹ پر جھڑپ کے بارے میں دکھائی جانیوالی وڈیو میں پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر لاٹھیاں برساتے جبکہ مظاہرین کو کا ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔