آذربائیجانحجاب پہننے پر پابندی کیخلاف احتجاج پولیس سے جھڑپیں 72گرفتار

حجاب پہننے پر پابندی عائد کیےجانےکیخلاف احتجاج کرنیوالےتقریبا2ہزار مسلمان کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔


Online October 07, 2012
حجاب پہننے پر پابندی عائد کیےجانےکیخلاف احتجاج کرنیوالےتقریبا2ہزار مسلمان کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فوٹو: ظفر اسلم

آذربائیجان میں گزشتہ روز اسکول کی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کیے جانے کیخلاف احتجاج کرنیوالے تقریبا2ہزار مسلمان کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

پولیس نے دارالحکومت باکو میں مسلمان مظاہرین کا پیچھا کیا۔ مظاہرین میں سے بعض لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلح تھے۔ پولیس نے وزارت تعلیم کے باہر کیے جانیوالے اس احتجاجی مظاہرے کو منتشر کردیا۔ 72 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک ویب سائٹ پر جھڑپ کے بارے میں دکھائی جانیوالی وڈیو میں پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر لاٹھیاں برساتے جبکہ مظاہرین کو کا ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں