عراق کے فوجی ہیڈکوارٹر پر داعش کے حملے میں 40 اہلکار ہلاک
جنگجوؤں نے ہیڈ کوارٹر کے گرد خندق کھودی اور اس کے نیچے دھماکا خیز مواد لگاکر ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا، حکام
عراق کے مشرقی صوبے انبار میں جنگجو تنظیم داعش نے فوجی ہیڈکوارٹر کو دھماکا خیز مواد سے آڑادیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش نے عراق کے مشرقی صوبے انبار میں رامدی شہر کے قریب موجود فوجی ہیڈ کوارٹر کے گرد خندق کھودی اور اس کے نیچے دھماکا خیز مواد لگاکر ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ عراقی شہر رمادی میں بدھ سے جنگجو تنظیم داعش اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان علاقے پر کنٹرول کے لئے شدید لڑائی جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کو جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔