آئٹم سانگ کامیابی کی ضرورت بن گئےنئی فلموں میں بھی شامل

فلم ’’ہلہ گلہ‘‘ کا آئٹم سونگ بنکاک میں فلم بند کیا جائے گا۔


Cultural Reporter March 14, 2015
فلم ’’جلیبی ‘‘ میں ژالے سرحدی نے آئٹم نمبر کیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلموں میں آئٹم سانگ کی کامیابی کے بعد اب پاکستانی فلموں میں بھی آئٹم سانگ بے حد اہمیت اختیار کرگیا ہے اور یہ فلم کی کامیابی کے لیے ضرورت بن گیا ہے، آئٹم سانگ کرنے والی اداکاراؤں کو منہ مانگا معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

پہلے ہمایوں سعید نے اپنی فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' میں آئٹم سانگ شامل کیا جوہٹ ہوا' اس کے بعد فلم''نامعلوم افراد'' میں مہوش حیات نے آئٹم سانگ کرکے حیران کردیا' فلم'' سلطنت'' میں بھی بھارتی اداکارہ کا آئٹم نمبر بے حد مقبول ہوا۔ ان دنوں پاکستانی فلم ''جلیبی'' ، '' ہوٹل'' اور ''ہلہ گلہ'' میں بھی آئٹم سونگ شامل کرلیے گئے ہیں۔

''فلم جلیبی'' میں اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی ایک خوبصوت آئٹم نمبرکیا ہے جب کہ پاکستانی فلم ''ہوٹل'' ''میں لکشمی ہوں'' اور ''موم بتی'' کو بھی شامل کرلیا گیا جسے ''جیسمین سنڈریلا'' نے خوبصورت انداز میں گایا۔ فلم ''ہلہ گلہ'' کا آئٹم سونگ بنکاک میں فلم بند کیا جائے گا جس کے لیے معروف کوریو گرافر پپو سمراٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |