خطرناک جانوروں کو ساتھ رکھنے والا برطانوی نوجوان

شان جانوروں کی صفائی ستھرائی اور کھانے کا بھی پورا خیال رکھتا ہے


ویب ڈیسک March 14, 2015
کوئی بھی لڑکی شان کے ساتھ شادی کرنے کے لیے رضامند نہیں فوٹو : فائل

برطانیہ کے رہائشی 24 سالہ شان ڈکسن نامی نوجوان نے اپنے گھر میں رینگنے والے 32 خطرناک جانور پال رکھے ہیں جن میں دیوہیکل چھپکلیاں، زہریلے سانپ اور مکڑیاں شامل ہیں۔

شان ان جانوروں کے ساتھ نہ صرف اکیلا رہتا ہے بلکہ ان کی صفائی ستھرائی اور کھانے کا بھی پورا خیال رکھتا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لڑکی اس کے ساتھ شادی کرنے کے لیے رضامند نہیں کیونکہ وہ ان جانوروں کو چھوڑنے سے انکار کر دیتا ہے لیکن اسے اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں